3 جون 2014 - 11:13
ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے

دوغان خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اسکی شہیر شہر کے لوگوں نے گزشتہ شب انقرہ حکومت کے خلاف جلوس نکال کر حکومت مخالف نعرے لگائے اور اکتیس مئی سنہ دو ہزار تیرہ کو گزی پارک (Gezi Park) میں علی اسماعیل کورکماز کی ہلاکت کی مذمت کی۔

ابنا: دوغان خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اسکی شہیر شہر کے لوگوں نے گزشتہ شب انقرہ حکومت کے خلاف جلوس نکال کر حکومت مخالف نعرے لگائے اور اکتیس مئی سنہ دو ہزار تیرہ کو گزی پارک (Gezi Park) میں علی اسماعیل کورکماز کی ہلاکت کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ علی اسماعیل کورکماز کا تعلق اسکی شہیر شہر سے تھا ، وہ اناتولی یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ تھا اور گزشتہ برس حکومت مخالف جلوس میں شدید زخمی ہوگيا تھا اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ترکی کی پولیس نے مظاہرین سے مقابلے کے لۓ شدید حفاظتی انتظامات کۓ تھے لیکن جلوس میں مداخلت نہیں کی تھی۔ ترکی میں حکومت مخالف جلوس ایسی حالت میں نکالا گیا کہ جب اس ملک کےوزیر اعظم نے گزی پارک کے واقعے کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر حکومت مخالف جلوس نکالے جانے کے بارے میں خبردار کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران دس افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگۓ تھے۔

.......

/169